گلشن اقبال:ہلاک دہشت گرد سانحہ صفورا کے ماسٹر مائنڈ کا ساتھی نکلا

August 20, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 25

رینجرز اور حساس اداروں نے کراچی اور حیدرآباد سے دہشت گردکے والد سمیت6افراد کو حراست میں لے لیا
فرار ہونے والوں کی تلاش میں چھاپے،ہلاک دہشت گرد سے ملنے کے لیے آنے والے افراد کی معلومات بھی جمع کی جارہی ہیں
کراچی (کرائم رپورٹر)منگل کے روز گلشن اقبال میںحساس ادارے ، رینجرز اور پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والادہشت گرد عبدالواحد سانحہ صفورا کے ماسٹر مائنڈ طاہر منہاج کا قریبی ساتھی تھا ، عبدالواحد حیدرآباد کا رہائشی اور پانچ ماہ سے گھر سے کسی کام کا بول کر نکلا تھا اور واپس نہیں آیا ، رینجرز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے حیدرآباد اور کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے دہشت گرد عبدالواحد کے ماموں ، والد سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، حساس ادارے اور رینجرز کے اہلکار ہلاک ہونے والے دہشتگردوں اور خاندان کے افراد سے ملنے کے لیے آنے والے افراد کی بھی معلومات جمع کررہے ہیں ، رینجرز مقابلے کے دوران فرار ہونے والے تین دہشت گردوں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مار رہی ہے ، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

Tags: