کراچی میں مدارس، امام بارگاہوں اور درگاہوں کی سیکورٹی میں اضافہ

August 20, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 22

سندھ میں رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سیل کردیاجائے گا
صوبے کی تمام درگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، مشیر مذہبی امور کی میڈیا سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مشیر سندھ حکومت برائے اوقاف مذہبی امور ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا کہ سندھ میں مدارس کی جلد رجسٹریشن مکمل نہ کروائی گئی تو غیر رجسٹرڈ مدارس کیخلاف کارروائی کرکے انہیں سیل کردیا جائیگا اٹک سانحہ کراچی میں رشید گوڈیل پر حملے کے بعد کراچی میںمدارس‘ امام بارگاہیں اور درگاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہیں‘ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر قیوم سومرو نے کراچی میں درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا‘ اس موقع پرصوبائی مشیر ڈاکٹر قیوم سومرو کو محکمہ اوقاف کے منیجر محمد نصرت خان اور دیگر حکام نے درگاہ پر جاری ترقیاتی کاموں اور سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے علماء اور سندھ حکومت کے درمیان غیر رجسٹرڈ مدارس کیخلاف کارروائی کے حوالے سے کو آرڈی نیشن جاری ہے‘ ڈاکٹر قیوم سومرو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ تمام درگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگائیں جائیں گے‘ پہلے مرحلے میں6درگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام جاری ہے۔

Tags: