رینجرز کابہادرآباد میں سرچ آپریشن،گھر گھر تلاشی

August 20, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 33

سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی جس کی مدد سے رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والوںکو تلاش کیاجارہا ہے
کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے بدھ کی صبح بہادرآباد کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور گھروں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج اپنی تحویل میں لے کر رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ، رینجرز اہلکاروں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی کار کا بھی معائنہ کیا ، رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

Tags: