گلشن اقبال مقابلہ باقاعدہ تفتیش شروع

August 20, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 18

کراچی( کرائم رپورٹر) گلشن اقبال میں ہونیوالے مقابلے کے3 مقدمات درج کرکے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا‘ پیر اور منگل کی درمیانی شب گلشن اقبال بلاک13-E میں مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گرد شہر میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ تیار کررہے تھے‘ مقابلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک افسر بھی شہید ہوا تھا‘ بدھ کو گلشن اقبال پولیس نے مقابلے کے 3 مقدمات درج کرلئے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارے جانے والا دہشت گرد عبدالاحد حیدر آباد کا رہائشی اور 5 ماہ سے غائب تھا۔

Tags: