آج صبح ، اسکولز وین مالکان اور ڈرائیوروں کی ہڑتال

August 21, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 21

مزار قائد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ، ڈی آئی جی ٹریفک کا فیصلہ مسترد کر دیا
اسکولز وینوںکی ہڑتال کے باعث طلباء و طالبات اور والدین کو سخت پریشانی کا سامنا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسکول وینز سے سلنڈر نکالنے کے احکامات پر آج صبح اسکولز وین ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن کیخلاف شہر کے مختلف مقامات پر اسکولز وینز مالکان اور ڈرائیورز نے احتجاج کیا‘ اور ہڑتال کی جس سے اسکول جانیوالے طلباء اور طالبات اور ان کے والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کریم بھائی کی اپیل پر اسکولز وینز مالکان اور ڈرائیوروں نے مزار قائد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی‘ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کی جانب سے گیس سلنڈر کو گاڑیوں سے نکالنے کیلئے4 ستمبر کی مہلت کو مسترد کرتے ہیں۔

Tags: