رشید گوڈیل کی طبیعت بہتر، وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا

August 21, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 29

ہوش میں آتے ہی اپنے بچ جانے پر رشید گوڈیل نے اللہ کا شکر ادا کیا، حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے
رشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے لال قلعہ گرائونڈ میں دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو آزمائشی بنیاد پر وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا‘ تاہم ڈاکٹروں نے12گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے ہیں‘ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال ڈاکٹر انجم رضوی کے مطابق رشید گوڈیل کی حالت میں کسی حد تک بہتری آرہی ہے‘ اگر ضرورت ہوئی تو ڈاکٹرز دوبارہ وینٹی لیٹر لگاسکتے ہیں‘ ترجمان نے مزید بتایا کہ رشید گوڈیل نے رات پر سکون طور پر گزاری‘ لیاقت نیشنل اسپتال میں موجود ڈاکٹر جہانزیب مغل کے مطابق رشید گوڈیل کو ہوش آگیا ہے اور وہ اب مکمل طور پر خود سانس لے رہے ہیں‘ ہوش میں آتے ہی رشید گوڈیل نے اپنے بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا ‘ الطاف حسین کی ہدایت پر لال قلعہ گرائونڈ میں رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ارکان رابطہ کمیٹی اور کارکنوں نے شرکت کی۔

رشید گوڈیل پر حملے کی فوٹیج اسکاٹ
لینڈ یارڈ کو بھجوادی گئی
کراچی( کرائم رپورٹر) غلام حیدر جمالی نے وزیراعظم اور دیگر شرکاء کو بتایا کہ رشید گوڈیل پر حملے سے3گھنٹے قبل اطراف کے علاقوں کا تمام موبائل ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا ہے‘اس دوران 8ہزار کالز کی گئیں جن کا جائزہ لینے کیلئے پولیس دن رات کام کررہی ہے‘ تمام کالز اسکروٹنی میں ایک ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے‘ ملزمان کی شناخت کیلئے پولیس کو ملنے والی فوٹیج اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ کچھ مدد کرسکے۔

Tags: