خام تیل مزید سستا، امریکی آئل 40 ڈالر کے قریب آگیا

August 21, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 18

لندن( اے ایف پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ بدھ کو امریکی ذخائر میں اضافے کی خبر سامنے آنے پر تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ ڈالر تک کمی ہوئی۔ اور پھر جمعرات کو قیمتیں مزید نیچے آگئیں۔ فی الوقت امریکی آئل کے نرخ40 ڈالر کے قریب ہیں۔ گزشتہ روز امریکی آئل ڈبلیو ٹی آئی کے ستمبر میں ترسیل کیلئے نرخ 50 سینٹ کی کمی سے40.30 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ ایک موقع پر اس کے دام مارچ 2009ء کے بعد کم ترین سطح پر40.21 ڈالر تک گر گئے تھے۔

Tags: