بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو عمر قید اور فوری گرفتاری کا بل منظور

August 21, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 32

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا دینے اور بغیر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں سانحہ قصور کے ضابطہ فوجداری قانون میں ترمیم کے بل کی منظوری دی گئی۔ بل کے مطابق بچوں کو جرم کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کم سے کم عمر10 برس کر دی گئی ہے۔ ترمیمی بل کے مطابق بچوں کو ورٖغلا کر ویڈیو تصاویر بنانے پر7 برس قید اور5 لاکھ روپے تک جرمانہ بچوں کے ساتھ فحش حرکات پر7 برس قید اور5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ بچوں پر تشدد اور فحش حرکتوں پر3 برس قید اور50 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

Tags: