سرکاری اسکیم کے2100 عازمین حج حجاز مقدس پہنچ گئے

August 21, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 24

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سرکاری اسکیم کے2100 عازمین حج مقدس پہنچ گئے۔ وزارت مذہبی امور ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سے حج پروازیں جاری ہیں، سیالکوٹ سے پہلی پرواز 7 ستمبر جبکہ ملتان سے پہلی حج پرواز کل 22 اگست کو روانہ ہوگی۔ حج آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، شاہین ایئر انٹر نیشنل اور ایئر بلیو حصہ لے رہی ہیں۔ ادھر سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے رہائشی سہولتوں کے ضمن میں4 ہزار سے زائد عمارتوں کو مختص کر دیا، رواں سال عازمین حج کی رہائش گاہ کیلئے4351 عمارتوں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن میں3 لاکھ عازمین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائیں گی۔ رہائش گاہوں کی نگرانی کیلئے26 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

Tags: