اسکول وین سے سلنڈر نکالنے کیلئے4 ستمبر تک مہلت مل گئی

August 21, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 22

مہلت ختم ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں گے، ہم ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم نہیں کریں گے
روڈ ایکیسڈنٹ کی صورت میں ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کے ساتھ اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے، خالد شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پرائیوٹ اسکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین سید خالد شاہ نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ نے اسکول وین میں نصب سی این جی اورایل پی جی سلنڈر نکالنے کیلئے4 ستمبر تک مہلت دیدی ہے۔ مہلت ختم ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں گے۔ وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسز شاہین، قسیم الدین، شبیہ احمد خان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ خالد شاہ نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے اسکول ٹرانسپورٹ کیلئے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر ہم نے اس نقطے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس میں یہ کہا گیا کہ روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت میں ٹرانسپورٹرز، ڈرائیور کے ساتھ اسکول انتظامیہ بھی ذمہ دار ہوگی، ہماری ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ سے میٹنگ ہوئی اور ہمارے دلائل سننے کے بعد اسکول انتظامیہ کو مستثنیٰ قرار دید یا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایسوسی ایشن نے21 اگست سے سی این جی وین ایل پی جی والی اسکول وین اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کے فیصلے کو4 ستمبر تک موخر کروالیا ہے۔

Tags: