تیمور تالپور نے میرے گھر پر حملہ کیا ، سابق ایم پی اے

August 21, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 22

تیمور تالپور پلاٹ پر قبضے کیلئے ہمیں سنگین دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلیٰ اور ڈی جی رینجرز نوٹس لیں، دوست محمد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے سابقہ رکن سندھ اسمبلی دوست محمد نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے تیمور تالپور نے ذاتی سیکورٹی گارڈ کے ساتھ میری رہائش گاہ پر حملہ کیا، جو چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے مترادف ہے۔ ڈی جی رینجرز اور وزیر اعلیٰ سندھ فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیں وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوست محمد نے الزام عائد کیا کہ تیمور تالپور ہمارے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس میں ہمارا ایک رشتہ دار بھی ان کا ساتھ دے رہا ہے۔ اس سے قبل بھی میرے گھر پر مقامی ایس ایچ او اورمختیار کار نے ہمیں ہراساں کیا ہے۔ میرے والد نے تحفظ کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی گئی لیکن تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی بلکہ ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔