وزیراعظم کے رویے میں اچانک تبدیلی سے متحدہ کی قیادت پریشان

August 21, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 24

نئی صورتحال میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ التواء میں پڑنے کا اندیشہ ہے
کراچی ( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے رویے میں اچانک تبدیلی سے ایم کیو ایم کی قیادت پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے۔ نئی صورتحال میں کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کا استعفوں کا معاملہ التوا ء کا شکار ہوجائے گا۔ دونوں جانب سے جو خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا جا رہا تھا خاص طور سے موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم کی واپسی کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت سخت مایوسی کا شکار نظر آرہی ہے۔ اسے امید تھی کہ ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے یا پھر اس کے حق میں بات کریں گے، لیکن وزیر اعظم نے ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ اپنے بیان میں کہا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا،اسے نہیں روکا جائے گا۔ جبکہ ایم کیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے تو آپریشن روکنے کی بات ہی نہیں کی وزیر اعظم نے یہ بیان کس بنیاد پر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کو وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے بہت امیدیں وابستہ تھیں۔

Tags: