الطاف حسین کو 5 ستمبر تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

August 21, 2015 4:36 pm0 commentsViews: 20

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دوسری بار وارنٹ جاری کردیئے
نجی ٹی وی چینل پر رینجرز کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے دوسری بار نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ اور5 ستمبر تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا کہ ایک نجی چینل کے پروگرام میں الطاف حسین نے رینجرز کو دھمکیاں دی ہیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم عدالت نے گزشتہ سماعت پر الطاف حسین کے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا لیکن جمعرات کو ہونے والی سماعت پر پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ الطاف حسین کے بیرون ملک ہونے کے باعث ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی اور جلد ان کی گرفتاری کا کوئی امکان بھی نہیں، عدالت نے پولیس کی رپورٹ کے بعد الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے ایک بار پھر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پانچ ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

Tags: