محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر کے اے ڈی اوز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

August 21, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 14

تمام کو سینئر ڈائریکٹر ایجوکیشن کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت، مالی بد عنوانیوں پر کارروائی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی شعیب احمد صدیقی اور میٹرو پولیٹن کمشنر کے ایم سی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ تعلیم کے تمام زونز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ( میل اور فیمیل) کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور مالی بد عنوانیوں کے حوالے سے جاری ایف آئی اے ( سی بی سی) کی انکوائری کے دوران زون کی سطح پر نشاندہی نہ ہونے پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی شعیب احمد صدیقی اور میٹرو پولیٹن کمشنر کے ایم سی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ایم سی ڈاکٹر ایس ایم فاروق نے لیٹر نمبر سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی 091 بتاریخ 19 اگست 2015ء کے تحت ایجوکیشن کے تمام زونز کے میل اور فیمیل اے ڈی اوز اور پے شیٹ کلرکس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان تمام کو سینئر ڈائریکٹر ایجوکیشن کے دفتر میں رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags: