بیٹی سے منہ کالا کرنے پر باپ کو10 سال قید اور جرمانے کی سزا

August 21, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 61

جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید3 ماہ قید بھگتنی ہوگی،ڈسٹرکٹ و سیشن کورٹ میں پیشی
بیوی نے شوہر کیخلاف اپنی غیر موجودگی میں بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عدالت نے12 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر10 سال قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید3 ماہ قید بھگتنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ملزم بخت الرحمن کو پیش کیا گیا۔ جس پر الزام تھا کہ اس نے2014ء میں اپنی 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کی تھی فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم بخت الرحمن کو10 سال قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید3 ماہ قید کاٹنا ہوگی ملزم کے خلاف اس کی بیوی حسن بانو نے اپنی غیر موجودگی میں بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

Tags: