نیویارک میں سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے بعد ہنگامے،7افراد ہلاک

August 21, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 26

روچسٹرمیں باسکٹ بال کے میچ کے بعد ہجوم پر گاڑی سوار مسلح افراد کی فائرنگ، بھگدڑ
سیوری کے شہری سینٹ لوئس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری ہلاک ہوگیا
نیو یارک، سینٹ لوئس ( اے پی پی) مغربی نیو یارک میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق اوچسٹر کے علاقے میں باسکٹ بال کے میچ کے اختتام پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہجوم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی ریاست مسیوری میں سفید فام پولیس افسر کی جانب سے سیاہ فام امریکی شہری کی ہلاکت کے بعد شہر بھر میں دوبارہ مظاہرے شروع ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسیوری کے شہر سینٹ لوئس میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد پھر سے مظاہرے پھوٹ پڑے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ گھر کی تلاشی کے دوران دو سیاہ فام امریکی شہری پولیس کو دیکھتے ہی عقبی دروازے سے بھاگ کھڑے ہوئے جس کے بعد پولیس حکام نے انہیں رکنے کی وارننگ دی مگر ان میں سے ایک شخص نے بندوق نکال کرپولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے مذکورہ شخص ہلاک ہوگیا۔

Tags: