میڈیکل اسٹور پر چھاپے‘ لاکھوں روپے کی جعلی دوائیں برآمد

August 21, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 40

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کے کرائم سرکل نے غیر رجسٹرڈ جعلی دوائوں کیخلاف آپریشن کے دوران طارق روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں واقع میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی د وائیں برآمد کرلیں‘ جبکہ غیر معیاری اور جعلی دوائیں فروخت کرنے کے الزام میں4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے‘ اس موقع پر ایف آئی اے کے ہمراہ ڈرگ انسپکٹر بھی موجود تھے‘ جنہوں نے دوائوں کے غیر معیاری اور جعلی ہونے کی تصدیق کی۔

Tags: