پہلی بار نظر آرہا ہے کسی دہشتگرد کو بخشا نہیں جائیگا‘ عمران خان

August 21, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 20

دہشت گرد جان لیں قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اب انہیں چھپنے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی
شجاع خان زادہ مخلص اور محب وطن سیاست دان تھے شہید کے بیٹے سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت
کامرہ کینٹ( نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملہ سے دل رنجیدہ ہے مجھے اس سانحہ سے سخت تکلیف پہنچی ‘وزیر داخلہ شجاع خانزادہ محب وطن اور عوام سے انتہائی مخلص سیاستدان تھے سانحہ اٹک کے بعد پہلی بار نظر آرہا ہے کہ اب دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گرد جان لیں قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ وفاقی حکومت فوری طور پر شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کی امداد کا اعلان کرے‘ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گائوں شادیخان میں شہید ہونیوالے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

Tags: