گیس چوری سے حکومت کے 400 ارب روپے ڈوب گئے

August 21, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 21

سکھر میں گیس چوری اور سزائیں نہ ہونے سے مقدمات کی ریکوری نہ ہوسکی
گیس چوری کرنے والوں میں ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، صنعت کار اور صحافی شامل ہیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ملک میں گیس چوری روکنے اور گیس چوروں کو سزا نہ دینے کی نا پر حکومت400 ارب روپے گیس چوری مقدمات میں ریکوری نہیں کرسکی ہے اور قوم کی یہ خطیر رقم ڈوب جانے کا خدشہ ہے‘ پارلیمانی کمیٹی کو گیس چوروں کے بارے میں تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں جن میں متعدد اراکین پارلیمنٹ‘ بیورو کریٹس‘ صنعتکار اور بڑے بڑے تجار اور صحافی بھی شامل ہیں‘ اسلام آباد راولپنڈی میں گیسکو 2000 کے مالک پر سات سی این جی اسٹیشن کے گیس میٹرز کی ٹیمپرنگ کرکے6کروڑ گیس چوری کا الزام ہے‘ شیخو پورہ سے ایک حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ بھی گیس چوروں میں شامل ہیں۔

Tags: