کرن جوہر مجھے پسند کرتے تھے میں اکشے کمار کے عشق میں مبتلا ہوگئی ٹوئنکل کھنہ

August 21, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 1956

کرن جوہر اسکول کے دور سے ہی میرے دلداہ تھے
آج بھی کرن میرے اچھے دوست ہیں ان کا احترام کرتی ہوں
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ اسکول کے دور سے فلمساز کرن جوہر ان کے دلدادہ تھے‘ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں ٹوئنکل کھنہ نے بتایا کہ وہ فلمساز کرن جوہر کو اسکول کے زمانے سے جانتی ہیں‘ دونوں ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے اور ساتھ ہی بیٹھتے تھے‘ تب سے ہی کرن کی نظر ان پر تھی وہ خفیہ طور پر دل ہی دل میں انہیں پسند کرتے تھے یہاں تک کہ بلوغت پر پہنچ کر جب وہ فلمی دنیا میں آئیں تب بھی کرن انہیں چاہتے تھے اور انہیں ان کی چاہت کا علم تھا‘ لیکن وہ اداکار اکشے کمار کے عشق میں مبتلا ہوگئی تھیں‘ اداکارہ نے کہا کہ کرن ان کے اچھے دوست ہیں جن کا وہ احترام کرتی ہیں‘ اب بھی ان کے کرن کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں ‘ وہ ایک بہت اچھے انسان ہیں‘ اداکارہ نے کہا کہ وہ خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں اور خوش ہیں کہ انہیں اکشے کمار جیسا جیون ساتھی ملا جنہوں نے ان کی زندگی کو اور بھی خوبصورت بنادیا۔

Tags: