گیس ‘ بجلی اور پانی کا بحران سنگین ہوگیا

August 21, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 31

فیکٹریوں میں تالے لگ گئے ایکسپورٹ میں کمی سے شرح مبادلہ بھی متاثر‘ وزارت خزانہ بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے‘ دوسال کے بعد ریفنڈز واپس کئے جائیں
برآمدات میں 17 فیصد کمی سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا‘ خواجہ ضرار کلیم‘ حمید اختر چٹھا کی پریس بریفنگ
کراچی( کامرس رپورٹر) توانائی کے بحران نے شدت اختیار کرلی ‘گیس اور بجلی کے ساتھ پانی کی عدم فراہمی نے صنعتکاروں کادیوالیہ نکال دیا‘ کراچی کے پانچوں صنعتی زونز میں60 فیصد فیکٹریوں میں تالا بندی‘ ایکسپورٹ میں مسلسل کمی سے شرح مبادلہ میں بھی کمی‘ وزارت خزانہ بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ دو سال سے رکے ہوئے ریفنڈز واپس کئے جائیں‘ ریجنل چیئرمین فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خواجہ ضرار کلیم اور نائب صدر حمید اختر چٹھا کی پریس بریفنگ ‘انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بھی یہی صورتحال ہے‘ برآمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں17 فیصد کمی سے ایکسپوٹرز کو جہاں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا وہیں برآمد میں کمی سے صنعتوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے‘ انہوں نے بتایا کہ ریفنڈ کی مد میں برآمد کنندگان کے دو سو ارب روپے حکومت کے پاس جمع ہوچکے ہیں‘ اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کے چیئرمین محمود حامد نے ایکسپورٹ کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے ذرائع پر حکومت نے مربوط پالیسی نہیں بنائی ‘ایکسپورٹ میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ اور مہنگائی کی شرح بھی بڑھ رہی ہے‘ مقامی مارکیٹس حکومت کے قابو سے باہر ہیں۔

Tags: