بلاول ہائوس میں بھی کرمنل ہو تو رینجرز کارروائی کرسکتی ہے‘ قائم علی شاہ

August 22, 2015 3:46 pm0 commentsViews: 23

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ عبدالرشید گوڈیل پر حملے کے حقائق جلد سامنے لے آئینگے‘ بلاول ہائوس میں بھی کرمنل ہو تو رینجرز کارورائی کرسکتی ہے‘ ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ رشید گوڈیل حملہ کیس جلد حل کرلیاجائیگا‘ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرایی آپریشن کا بااختیار کپتان ہوں‘ قمر منصور کی نائن زیرو سے گرفتاری کا دوسرا دن معلوم وہا‘ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کی نگراں کمیٹی کی ضرورت نہیں‘ قائم علی شاہ نے کہا کہ ایف آئی اے نے سندھ پر حملہ کیا ہے‘ نیب اور ایف آئی اے کے کردار پر اعتراض ہے۔

Tags: