بنگالیوں کو پاکستان کی شہریت دینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے، منور ضا

August 22, 2015 2:32 pm0 commentsViews: 19

بلدیاتی انتخابات میں بنگالیوں کے ووٹوںسے مسلم لیگ (ن) کامیابی سے ہمکنار ہوگی، خواجہ طارق نذیرودیگر
کراچی( پ ر)سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان میں رہ جانے والے بنگالیوں کو آج تک کسی حکومت نے پاکستان کی شہریت نہیں دی ہم وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے بنگالیوں کو پاکستان کی شہریت دینے کے سلسلہ میں وزارت داخلہ کو واضح احکامات جاری کئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر سیّد منور رضا نے کراچی پریس کلب پر ایک بہت بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ماضی کے حکمرانوں نے اُن کے اس جذبہ کی قدر نہیں کی اور نہ ہی انہیں پاکستان کی شہریت دی جس کی وجہ سے وہ مسلسل پریشانیوں کا شکار رہے ہیں ۔ کراچی ڈویژن کے جنرل سکریٹری خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے والوں اور پاکستان سے اپنی وابستگی کو قائم رکھنے والے بنگالیوں کو گذشتہ 45برس سے استحصال کا شکار کیا جارہا تھا مگر انہوں نے بنگالیوں کو اس طویل اور صبر آزما جدوجہد پر مبارکباد پیش کی۔کراچی ڈویژن کے سکریٹری اطلاعات ناصرالدین محمود نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رہائش پذیر لاکھوں بنگالی مسلم لیگ کی تحریک کا ہراوّل دستہ ثابت ہوں گے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اُن کے ووٹوں سے مسلم لیگ (ن) بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔مظاہرین سے صابر قریشی، رحیم خان،خواجہ مختار بٹ، خواجہ نیر شریف، غلام باری، قاضی افتخار، سردار معین،محمد احمد، شمس عالم، شاہجہان، کالام اور دیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان اور بنگالیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔