وزیراعظم کا وزارتوں کا ریکارڈانگریزی سے اردو میں تبدیل کرنے کا حکم

August 22, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 22

تمام وزارتوں کو 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی
اسلام آباد( نیو ز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تمام وزارتوں کو ریکارڈ انگلش سے اردو میں تبدیل کرنے کیلئے20 دن کا وقت دیدیا ہے ‘وزارت اوورسیز پاکستانیز و سمندر پار نے اپنے تمام ذیلی اداروں کو روز مرہ کے تمام کام چھوڑ کر تمام ریکارڈ کو انگلش سے اردو میں تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد تمام ریکارڈ فوری اردو میں تبدیل کرکے پندرہ دن میں رپورٹ وزارت کو دی جائے‘ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو اپنے حکم میں کہا ہے کہ اردو زبان کو نافذ کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائیگی‘ احتساب بیورو کے تمام علاقائی دفاتر میں اردو کو دفتری زبان کے طور پر قومی احتساب بیورو میں نفاذ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags: