شجاع خانزادہ بہادر اور نڈر انسان تھے،پرویز مشر ف

August 22, 2015 3:49 pm0 commentsViews: 36

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویزمشرف نے کہاہے کہ پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ ایک بہادر اور نڈرانسان تھے۔ انہوں نے ملک کی خاطراپنی جان قربان کی ہے ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر آنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔پرویزمشرف نے کہاکہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ایک بہادر اور دلیرانسان تھے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے تھے،انہوں نے ملک کی خاطراپنی جان قربان کردی ۔ ان کی اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Tags: