اسکولز وینوں سے سلنڈر اتارنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، غیاث عبداللہ

August 22, 2015 3:50 pm0 commentsViews: 29

سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کرینگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سندھ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سکول وینوں سے سی این جی سلنڈر اتارنے کا فیصلہ غیر قانونی اور بد نیتی پر مبنی ہے۔ یہ فیصلہ پٹرول مافیا کی ایما پر کیا گیا ہے جومرکزی حکومت کے اختیارات میں کھلی مداخلت ہے جس نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ اور نجی گاڑیوں میں سی این جی کٹس لگانے کی اجازت دی ہوئی ہے تاکہ عوام کو سستا اور ماحول دوست ایندھن ملے; پاکستان میں کبھی کوئی سی این جی سلنڈر نہیں پھٹا۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اور اگر اسے فوری واپس نہ لیا گیا تو سی این جی مالکان احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔