رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے 4 بھتہ خور ضمانت پر رہا

August 22, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 20

پولیس کی ناقص تفتیش، گینگ وار کے ملزمان کی ضمانت عدالت نے منظور کر لی
کراچی(کرائم رپورٹر)بھتہ خوری میں ملوث گینگ وارکے4ملزموں کوضمانت پررہاکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے ملزم بلال، وحید، قاسم اور راشد کی ایک، ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ ملزمان نے گزشتہ سال کلری تھانے کی حدود میں شبیر نامی تاجر سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور دو لاکھ روپے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئے تھے۔تاہم پولیس کی جانب سے ناقص تفتیش کے باعث چاروں بھتہ خور ضمانت پررہا ہوگئے ہیں۔

Tags: