فلم اسٹار ریشم کی ’’سوارنگی‘‘ کے ذریعے9 سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی

August 22, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 128

امید ہے میری دوسری اننگز کو شائقین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملے گی، اداکارہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
لاہور( کلچرل ڈیسک) فلمسٹار ریشم کی نئی فلم ’’سوارنگی ‘‘ 28 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا‘ میری 9 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی ہورہی ہے‘ امید کرتی ہوں کہ میری دوسری اننگز کو شائقین کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملے گی‘ ان خیالات کا اظہار ریشم نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ فلموں سے دور اس لئے ہوئی تھی کہ پاکستان میں پنجابی فلموںکی بھر مار ہوگئی تھی شائقین زیادہ پسند نہیں کررہے تھے‘ اب پاکستان میں معیاری فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں اور شائقین کی بڑی تعداد پاکستانی سینما گھروں کی طرف آرہی ہے‘ انہوں نے کہا کہ نئی فلموں کی آمد سے فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہنر مندوں کو بھی کام کے مواقع مل رہے ہیں جو خوش آئند ہے‘ اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ پنجابی فلموں کی نسبت اردو فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے‘ ماضی میں ہماری فلم انڈسٹری پر صرف پنجابی فلموں کا قبضہ ہوکررہ گیا تھا جس کو دیکھنے والوں نے ناپسند کرنا شروع کردیا تھا ‘موجودہ دور میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور دیگر شعبوں کی طرح فلم نگری میں بھی نئے فلم میکرز آچکے ہیں‘ گزشتہ چند سالوں سے نئی فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں۔

Tags: