شادی کیلئے 32 سال کی عمر مناسب ہے‘ عالیہ بھٹ

August 22, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 59

ابھی شادی کا لڈو نہیں چکھاامید ہے شادی کرکے پچھتانا نہیں پڑے گا
چاہتی ہوں میری طرح جیون ساتھی میں بھی’’مزاح‘‘ کی حس موجود ہو
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ 32 سال کو شادی کیلئے صحیح عمر سمجھتی ہیں‘ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بچپن کی دوست انوشکا راجن کی پہلی فلم ’’ ویڈنگ پولو‘‘ کے ٹریلر لانچ تقریب کے موقع پر کہا کہ وہ 32 سال کو شادی کیلئے صحیح عمر تصور کرتی ہیں‘ انہوں نے ابھی تک ’’ شادی کا لڈو نہیں چکھا‘‘ امید کرتی ہیں جب بھی شادی کرنی گی پچھتائیں گی نہیں‘ اداکار ہ نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا جو بھی جیون ساتھی ہو اس میں مزاح کی حس موجود ہو‘ وہ انہیں ہر وقت ہنسائے اور خوبصورت ہونا بھی ضروری ہے‘ یہ اور بات کہ اسے معلوم ہو کہ مجھے متاثر کیسے کرنا ہے‘ منانا کیسے ہے‘ موڈ کیسے ٹھیک کرنا ہے‘ اداکارہ نے کہا کہ فی الحال کیریئر پر توجہ مرکوز ہے او ر شادی کا ارادہ نہیں‘ فلم ’’ ویڈینگ پولو‘‘ جلد ہی ریلیز ہوجائیگی۔

Tags: