بھارت خواتین پر جنسی حملوں کے3 لاکھ سے زائد واقعات

August 22, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 17

2014ء کے دوران لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کی3 لاکھ37 ہزار922 شکایات درج کی گئیں
18 سو جنسی واقعات کے ساتھ دہلی سرفہرست شہر بن گیا، بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے انکشافات
نئی دہلی( نیوز ڈیسک) بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے گزشتہ روز اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں ہونیوالے جنسی حملوں میں تقریباً90 فیصد ایسے افراد ملوث تھے‘ جو متاثرہ خواتین کو پہلے سے جانتے تھے یا تو متاثرہ لڑکیوں کے رشتہ دار تھے‘ ہمسائے تھے یا پھر ان کے ساتھ دفتر وغیرہ میں کام کرتے تھے‘ رپورٹ کے مطابق 2014 ء میں خواتین کیخلاف تشدد‘ جنسی حملوں‘ چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری تین لاکھ سینتیس ہزار نو سو بائیس شکایات درج کروائی گئیں‘ بتایا گیا ہے کہ سن دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں شکایات نو فیصد زاید تھیں‘ رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے‘ سن دو ہزار چورہ میں جنسی زیادتی کے تینتیس ہزار سات سو سات واقعات پیش آئے جبکہ ان میں سے اٹھارہ سو تیرہ واقعات کے ساتھ دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست شہررہا‘ جنسی زیادتی کے یہ وہ واقعات ہیں جن کی رپورٹیں درج کروائی گئیں۔

Tags: