مقبوضہ کشمیر میں فرقہ وارانہ فسادات، کرفیو نافذ

August 22, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 19

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر مشتعل افراد سٹرکوں پر آگئے، تشدد اور جھڑپوں کے واقعات
بلوائیوں نے مجسٹریٹ کی گاڑی کو آگ لگا دی، ضلع سانبد میں احتجاج کو روکنے کیلئے کرفیو لگا دیا گیا
سرینگر( نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع سانبہ میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد انتظامیہ نے کرفیو نافذ کردیا ہے‘ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے کے مسلمان باری براہمانہ انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں قرآن پاک کے اوراق جلانے کیخلاف ضلع کے علاقے رایا مور میں سڑکوں پر نکل آئے‘ علاقے میں پر تشدد جھڑپیںہوئیں اور مشتعل مظاہرین نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گاڑی کو آگ لگادی اورسری نگر میں جموں ہائی وے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ انتظامیہ نے لوگوں کو احتجاج کرنے سے روکنے کیلئے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

Tags: