سوشل اسٹوڈنٹس فورم نے مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھا، ایم ضیاء عالم

August 22, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 18

بیرون ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے نفیس احمد خان، ایس ایس عمر عالم، مدبر حسین قریشی، اکرم مہر کا خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے اراکین نے ہمیں جو عزت و پذیرائی دی ہے وہ ہمیشہ ساتھ جائیگی‘ یہ بات سوشل فورم کے زیر اہتمام امریکہ سے آئے ہوئے فورم کے ممبر اکرم مہر نے کی‘ تقریب کے مہمان خصوصی فورم کے سرپرست کیپٹن ایم ضیاء عالم نے کہا کہ فورم کی یہ روایت بہت اچھی ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو یاد رکھتے ہیں یہ دوست ہی ہمارا سرمایہ ہیں جو دور رہ کر بھی ہمیں یاد رکھتے ہیں اور اہم ان کو یاد رکھتے ہیں جبکہ کینیڈا سے آئے ہوئے معروف سینئر صحافی و ادیب ایس ایم عمر عالم نے کہا کہ ہر سال مجھے زمین کی کشش مجھے کھینچ کر لے آتی ہے آپ لوگوں نے جو عزت افزائی کی ہے ہم فورم کے مشکور ہیں مدبر حسین قریشی نے کہا کہ مجھے بھی اپنی مٹی سے پیار ہے میں جب بھی ایئر رپورٹ پر اترا ہوں تو اس مٹی کی مہک میرے جذبوں کو جوان کردیتی ہے‘ قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا کہ ہم اپنے پرانے دوستوں اور ساتھیوں کو نہیں بھولے ہم اس طرح ان کی پذیرائی کرتے رہیں گے‘ فورم کے صدر خالد ممتاز نے کہا کہ فورم کے پروجیکٹ جو سرجانی ٹائون میں قائم ہے وہ ہم اپنے ساتھیوں کے تعاون سے چلارہے ہیں آخر میں تینوں مہمانوں کو یادگار تحائف بھی دیئے گئے‘ اس ظہرانے میں جو مقامی ہوٹل میں دیا گیاتھا فورم کے سینئر نائب صدر شبیر دانش‘ سید شائق ایاز‘ ڈاکٹر شاہد ضمیر‘ آنسہ طاہرہ شاہین و دیگر اراکین فورم نے شرکت کی۔