ایم ڈی واٹر بورڈ نے سرکاری ہائیڈرنٹس کو2 حصوں میں تقسیم کر دیا

August 22, 2015 4:02 pm0 commentsViews: 40

ہائیڈرنٹس اے اور بی کی تشکیل، دونوں کے انچارجز کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے
کراچی ( سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سیّد ہاشم رضا زیدی نے سرکاری ہائیڈرنٹس کے انتظامی اُمور میں بہتری مثبت تبدیلی اور مانیٹرنگ کیلئے دو حصوں میں منقسم کرتے ہوئے ہائیڈرنٹس کے A اور B ونگزتشکیل دے کر دونوں ونگز کے علیحدہ علیحدہ انچارج بنا دیئے ہیں، گروپB کے انچارج نثار مگسی ہونگے جو گارڈن ، گٹر باغیچہ ، سخی حسن، کرش پلانٹ ، جرمن، تین ہٹی ، بلدیہ، نیو سبزی منڈی، نیو ناظم آبادہائیڈرنٹس اور 15 Sub Soil ہائیڈرنٹس کے انچارج کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ ونگ A کیلئے نعمت اللہ مہر کو انچارج بنا کر کورنگی I ، کورنگی II ، ابراہیم حیدری ، مانسہرہ کالونی، کیٹل کالونی، منزل پمپ، مرغی خانہ، شاہ فیصل، نیپا، صفورا گوٹھ، اور مُلّا حسین بروہی ہائیڈرنٹس کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے، دونوں نگراں ٹینکرز سروس کے نظام کی بہتری اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں گے اور ٹینکرز سے پانی کی فراہمی میں مزید بہتری لائیں گے

Tags: