لیاقت آباد اور سمن آباد میں ڈکیتی مزاحمت‘ 2 افراد زخمی

August 22, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 19

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد اورسمن آبا د میں ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے 24 سالہ مبین ولد عبدالقادرکو زخمی کردیا۔ادھر سمن آبا دکے علاقے ایف بی ایریا بلاک 18 میں مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے محسن ولد عاشق کو زخمی کردیا۔جنہیں علاج کیلئے سرکاری اسپتال لایا گیا۔

Tags: