چیئرمین سینیٹ رشید گوڈیل کی عیادت کیلئے لیاقت اسپتال پہنچ گئے

August 22, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے جمعہ کو ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی عیادت کی‘ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ عبدالرشید گوڈیل کی صحت کو بہتر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ امید ہے کہ حکومت ملزمان کو جلد گرفتار کریگی اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

Tags: