سیاست حرام دولت جمع کرنے کا آسان طریقہ بن گیا، ممتاز بھٹو

August 22, 2015 4:11 pm0 commentsViews: 43

پیپلزپارٹی والوں نے بلدیاتی الیکشن میں بھی دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا، پولیس اور الیکشن افسران کو ذمہ داری دی گئی
بلدیاتی الیکشن میں افسر شاہی نے پیپلوں کو جتوانے کیلئے دھاندلی کی تو بڑی خونریزی ہوگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلوں نے بلدیاتی اداروں کی الیکشن میں عام انتخابات کی طرح بھرپور دھاندلی کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور الیکشن افسران کو دی گئی ہے، سیاست حرام دولت جمع کرنے کا آسان طریقہ بن گیا ہے مگر لوگ سردھڑ کی بازی لگاکر بھی سرخرو ہونے کے لئے تیار ہیں ،مگر یہ نہیں بھولنا چاہئے کہقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات وڈیرو ں کا الیکشن ہوتا ہے جس میں عوام کی بہت کم دلچسپی ہوتی ہے،مگر بلدیاتی اداروں کے الیکشن عوام کے الیکشن ہوتے ہیں،اس لئے ہر گوٹھ سے امیدوار تیار کھڑے ہیں اگر اس الیکشن میں افسر شاہی نے پیپلوں کو جتوانے کے لئے دھاندلی کی تو بڑی خون ریزی ہوگی۔

Tags: