شبیر ابو طالب نے مزید 9 کمپنیوں کے نام بتادیئے

August 22, 2015 4:12 pm0 commentsViews: 27

شہر کی کئی بڑی ایکسچینج کمپنیاں رقوم غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہیں
ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کیس میں مزید 15 اکائونٹس کا بھی سراخ لگالیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حوالہ ہنڈی کے الزام میں گرفتار جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شبیر ابو طالب سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں ملزم نے9 کمپنیوں کے نام بتا دئے ایف آئی اے نے مزید5 اکائونٹس کا بھی سراغ لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ہاتھوں گرفتار شبیر ابو طالب نے دوران تفتیش حوالے ہنڈی کے کاروبار سے منسلک کمپنیوں کا نام بھی بتا دئیے ہیں جن میں انٹر نیشنل منی ایکسچینج، گلیکسی ایکسچینج، السارہ، ایکسچینج، ایچ ایچ ایکسچینج، سلمان ٹیکسٹائل ایسکچینج، جھنگدار ایکسچینج، بیسٹ وے ایکسچینج، ایچ ایچ ایکسچینج اور الغنی سوانی کے نام شامل ہیں ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مذکورہ کمپنیوں کے مالکان کو نوٹس دے کر طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے حوالہ ہنڈی کیس میں مزید5 اکائونٹس کا بھی سراغ لگا لیا ہے اور مذکورہ اکائونٹس کے ذریعے بھی حوالہ ہنڈی کی رقوم منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے ذریعے اربوں روپے منتقل کئے گئے ہیں۔

Tags: