چائنا کٹنگ: اربوں روپے کمانے والے چنو ں ماموں کیخلاف پہلامقدمہ درج

August 22, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 30

محمد احسن عرف چنوں ماموں اور اہلخانہ کے نام جعلی بینک اکائونٹس کھول کر چائنا کٹنگ کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں بینک منیجر اقبال رشید گرفتار
اربوں روپے کی رقم چنوں ماموں کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کے لندن ‘ شارجہ اور دبئی کے بینک اکوئنٹس میں بینک منیجر نے منتقل کرائی‘ ایف آئی اے ذرائع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے چائنا کٹنگ اور غیر قانونی طورپر قیمتی زر مبادلہ بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور کے بھائی محمد احسن عرف چنوں ماموں کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ محمد احسن کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران ان کے اور ان کے اہلخانہ کے نام پر جعلی بینک اکائونٹس کھول کر چائنا کٹنگ کی رقم بیرون ملک منتقل کرنے میں معاونت کے الزام میں نجی بینک کے منیجر سید اقبال رشید کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چائنا کٹنگ کے نام پر رفاہی پلاٹوں کی بے دریغ بندر بانٹ کے ذریعے اربوں روپے کی جعلسازی کرنے کے الزام میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل میں تحقیقات کے دوران ایف آئی اے حکام ہزاروںکی تعداد میں فروخت کئے جانے والے پلاٹس کی فائلوں کی چھان بین کر رہے ہیں دوران تحقیقات یہ انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں چائنا کٹنگ کے بانی محمد احسن عرف چنوں ماموں گزشتہ2سال سے ملک میں نہیں ہیں جبکہ اس دوران محمد احسن عرف چنوں ماموں کے2 نجی بینک میں 9 اکائونٹس کھولے گئے ہیں جن میں سے3 فارن کرنسی اکائونٹس ہیں۔ ان بینک اکائونٹس میں چائنا کٹنگ کے نام پر فروخت کئے جانے والے پلاٹوں سے حاصل ہونے والے کروڑوں روپے جمع کرائے گئے اور بعد ازاں اس رقم کو محمد احسن، ان کی اہلیہ سکندر احسن، ان کی صاحبزادیوں ثناء احسن، صفا احسن اور شاہ رخ احسن کے نام پر موجود غیر ملکی بینک اکائونٹس میں منتقل کیا گیا، ملکی بینکوں میں منتقل کی جانے والی رقم دبئی ، شارجہ اور لندن منتقل کی گئی۔ جہاں محمد احسن اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

Tags: