سندھ میں ایڈز کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، ڈی جی ہیلتھ

August 22, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 25

صوبے میں6 سینٹرز کا آغاز ہو رہا ہے، مریضوں کو گھروں پر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سوشل ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام اینٹی ریٹرویژل ٹریٹمنٹ برائے HIV/AIDSکیس کی نئی گائیڈ لائن برائے فزیشن مرتب کی جا رہی ہے اور سندھ میں6 عدد نئے سینٹرز کا آغاز ہو رہا ہے۔ جہاں پر HIV/AIDS کے مریضوں کو(ART) گھروں تک پہنچائی جائیگی۔ اور مریضوں کو اپنی دوائوں اور علاج کیلئے ایک شہر سے دوسرے شہر جانا نہیں پڑے گا، اس سلسلے میں نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام اور سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے اشتراک UNICEF اور UNAIDS کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد ہوا اس کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر مہمان خصوصی اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر ریاض میمن نے کہا کہHIV / AIDS کی روک تھام کیلئے NACP اور سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام مل کر بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں ایڈز کو نہ پھیلنے میں مدد مل رہی ہے اور یہ ادارے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر سید حسن مراد شاہ نے کہا کہ ہم جلد سندھ سےHIV / AIDS کو ختم کرکے0% فیصد لے آئیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام منیجر ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ، بلوچستان کے ڈاکٹر فرید ثمالانی، UNODC ڈاکٹر جیسٹن عینی، نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر بصیر حسن، پروگرام آفیسر ڈاکٹر صوفیہ صدیقی، آغا خان سے ڈاکٹر فیصل محمود اور ڈاکٹر فاطمہ میر، انڈس اسپتال سے ڈاکٹر نسیم صلاح الدین، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر آفتاب نے خطاب کیا۔

Tags: