پسنی، سمندر میں کشتی ڈوبنے سے3 اسمگلر ہلاک، متعدد لاپتہ

August 22, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 21

میرین فورس کے چھاپے کے دوران شراب کے اسمگلر بھاگ نکلے، جلد بازی میں ملزمان تیز رفتار کشتی کو سنبھال نہ سکے
کشتی الٹنے سے2 اسمگلر سخی داد اور لالو ڈوب کر ہلاک ہوئے ، تیسرے ساتھی انور کی لاش سمندر کے کنارے سے ملی
حب( مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے تین اسمگلر ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں ساحل سمندر پر منشیات اسمگلر دو کشتیوںپر لدی ہوئی شراب کی بوتلیں ساحل پر اتار رہے تھے کہ اس دوران اطلاع ملنے پر میرین فورس کے جوان موقع پر پہنچ گئے۔ میرین فورس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان ولی خان اور شمبے کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں بر آمد کر لی۔ اس سے قبل فورسز کے جوان مزید کارروائی کو آگے بڑھاتے کہ اتنے میں کچھ ملزمان کشتی کی مدد سے سمندر میں فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے اور جلد بازی میں ملزمان تیز رفتار کشتی کو سنبھال نہ سکے اور کشتی سمندر میں الٹ گئی۔ سمندر میں کشتی الٹ جانے کے باعث ملزمان سخی داد اور لالو نامی دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے متعدد ساتھی لا پتہ ہوگئے۔ بعد ازاں تلاشی کے دوران کلمت کے سمندری کنارے سے بھی انور نامی شخص کی لاش ملی۔ اس طرح ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔

Tags: