ایس ایچ او پریڈی امجد کلیار کو گرفتار کرنے کا حکم

August 22, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 91

عدالت میں اغواء برائے تاوان میں ملوث مفرور ملزمان کو پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
امجد کلیاری کی عدالت عدولی کے باعث گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، ایس ایس پی کو عدالتی احکامات جاری
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عبدالنعیم میمن نے عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ پریڈی امجد کلیار کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی کو احکامات جاری کئے ہیں۔ عدالت نے جمعہ کو اغواء برائے تاوان کے الزام میں ملوث مفرور ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کیلئے پابند کیا تھا، ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی مفرور ملزمان کی کوئی رپورٹ عدالت میں پیش کی، ایس ایچ او کی حکم عدولی کے باعث مقدمے میں گرفتار مسماۃ ریشماں اور صغراں پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، فاضل عدالت نے ایس ایچ او کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے4 ملزمان بلال، وحید، قاسم اور راشد کو فی کس ایک لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے ملزموں نے گزشتہ سال کلری تھانے کی حدود میں شبیر نامی تاجر سے5لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور2 لاکھ روپے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کئے جس کا فائدہ ملزمان کو ہوا ہے۔

Tags: