بھارتی فارسٹ بائولر عرفان پٹھان نے رائیلٹی شو ’’جھلک دکھلاجا‘‘چھوڑ دیا

August 22, 2015 4:29 pm0 commentsViews: 61

حیدر آباد دکن( اسپورٹس ڈیسک) قبل از وقت شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن کی تیاریوں کے پیش نظر بھارتی فاسٹ بائولر عرفان پٹھان نے ٹی وی ریلیٹی شو ، جھلک دکھلا جا، چھوڑ دیا ۔ عمومی طور پر سیزن نومبر میں شروع ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ آغاز اکتوبر کے پہلے ہفتے سے کر دیا جائے گا۔ عرفان نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ شو خاصا دلچسپ رہا ، میں اس سے جڑے ہر فرد کا مشکور ہوں جنہوں نے میری خاصی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح کرکٹ ہے اور آنے والے سیزن کی تیاریوں کے پیش نظر مزید شو کا حصہ نہیں بن سکتا۔

Tags: