ایف آئی اے کو گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کی اجازت مل گئی

August 22, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 21

وفاقی حکومت کی جانب سے ایف آئی کو گرین سگنل مل گیا، باضابطہ اجازت مل گئی
ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق وزراء اعظم کے اپنے قانونی ماہرین سے صلاح مشورے
لاہور( نیوز ڈیسک) مرکزی حکومت کی طرف سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کو ٹداپ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر تجارت امین فہیم کی گرفتاری کیلئے باضابطہ اجازت نامہ موصول ہوگیا، ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مبینہ طور پر 7 ارب کے ٹڈاپ کرپشن کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کسی بھی طرح کے سیاسی دبائو کو خاطر میں نہ لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اسی سلسلے میں ایف آئی اے کو کسی بھی طرح کی تحقیقات کیلئے دونوں بڑی نامور شخصیات کی گرفتاری کیلئے باضابطہ اجازت نامہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ دونوں رہنما بھی اپنی ممکنہ گرفتاری اور دفاع کیلئے نامور قانون دانوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: