شہر میں کالے اور رنگین شیشوں والی گاڑیوں اور بغیر وردی والے سیکورٹی گارڈز کیخلاف کریک ڈائون

August 22, 2015 4:29 pm0 commentsViews: 21

آپریشن کے دوران20 گاڑیاں کلفٹن اور ڈیفنس سے پکڑی گئیں،17 سیکورٹی گارڈز گرفتار
گاڑیاں چھڑانے کیلئے با اثر افراد تھانے پہنچ گئے، پولیس افسران پر دبائو ڈالا
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالے اور رنگین شیشوں والی گاڑیوں اور بغیر وردی والے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیاہے،ایک دن میں صرف ضلع جنوبی سے20گاڑیاںقبضے میں لے لی گئیں اور17سیکورٹی گارڈ زکو گرفتار کرلیا ہے۔کراچی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈیفنس اور کلفٹن پولیس نے کالے (رنگین) شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ڈیفنس پولیس نے جمعہ کی شب10گاڑیاں تحویل میں لے لیں جبکہ کلفٹن پولیس نے بھی10سے زائد گاڑیاں تحویل میں لے لی تھیں ، پولیس ذرائع کے مطابق بیشتر گاڑیاں بااثر افراد کی ہیں جو اپنی گاڑیاں لینے تھانے پہنچ گئے تھے۔ادھر پولیس نے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں سے17سے زائدبغیر وردی والے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا ہے۔

Tags: