(ن) لیگ کی اسٹے آرڈر سیاست جمہوریت پر خودکش حملہ ہوگا‘ چوہدری سرور

August 24, 2015 5:28 pm0 commentsViews: 17

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ( ن) لیگ اسٹے آرڈر سیاست کی ’’ بانی‘‘ ہے مگر ان کی دھاندلی اور اسٹے آرڈر کی سیاست جمہوریت پر’’ خودکش حملہ‘‘ ثابت ہوسکتی ہے جمہوری اورآئینی حق کیلئے احتجاجی دھرنے سے ملک کمزور نہیں مزید مضبوط ہوگا‘ ملک میں بد ترین دھاندلی کا ’’ داغ‘‘ حکمرانوں کے چہرے پر لگ چکا ہے جیسے وہ کسی صورت صاف نہیں کرسکتے‘ حکمران آئینی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں تو دھاندلی کرنیوالوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا ورنہ آج نہیں تو کل ’’ مڈ ٹرم‘‘ انتخابات کا فیصلہ ہوجائیگا۔