ٹیچرز نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

August 24, 2015 5:28 pm0 commentsViews: 13

کراچی( نیوز ڈیسک) آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ احتجاجی مظاہرہ میں خواتین اور مرد اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی‘ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر لیاقت علی ‘ شبیر احمد جامڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو گھوسٹ قرار دے کر تنخواہیں روک دی گئی ہیں حالانکہ سب اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔