وزیراعظم کے غیرملکی دوروں پر ایک ارب 7کروڑ خرچ

August 24, 2015 5:33 pm0 commentsViews: 18

ایوان صدر قومی خزانے سے روزانہ 21لاکھ90 ہزار خرچ کررہا ہے
سرکاری سواری کے لیے 4کروڑ40 لاکھ70ہزار مختص، مہمان نوازی کے لیے 3کروڑسالانہ خرچ ہوتے ہیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) غریب مزید غریب ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایوان صدر قومی خزانے سے روزانہ 21لاکھ 90 ہزار خرچ کررہا ہے جبکہ وزیراعظم سیکریٹریٹ کیلئے موجودہ مالی سال میں84 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں‘ غیر ملکی دوروں پر وزیراعظم 70 کروڑ روپے خرچ کرسکتے ہیں یہ رقم صدر اور وزیراعظم کے بجٹ کے بجائے دفتر خارجہ کے بجٹ میں ظاہر کی گئی ہے‘ وزیرعظم آفس کے اسٹاف اور گھریلو اخراجات کیلئے8کروڑ 44لاکھ 88 ہزار روپے‘سرکاری سواری کیلئے4کروڑ40لاکھ70ہزار روپے رکھے گئے ہیں‘ باغات کی دیکھ بحال اور آرائش کیلئے اس سال 2کروڑ73 لاکھ96ہزار روپے رکھے گئے ہیں‘ وزیراعظم ہائوس میں مہمان نوازی پر ایک سال میں3کروڑ 10لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

Tags: