ایم ڈی واٹر بورڈ نے لائنوں سے لیکجز ختم کرنے کی ہدایت دیدی

August 24, 2015 5:37 pm0 commentsViews: 25

ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے پائپ لائنوں پر نظر رکھی جائے، ہاشم رضا زیدی
کراچی ( سٹی رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضازیدی نے واٹر بورڈ کے تمام ضلعی چیف انجینئرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کے سلسلہ میں اپنے زیر انتظام اضلاع میں فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں ، پمپنگ اسٹیشنوں ، والوز آپریشن کی جگہوں ،ریزر وائر اور واٹر بورڈ کی تنصیبات پر گہری نگاہ رکھیں اور جہاں کہیں بھی فراہمی آب کی لائنوں میں لیکجز ہوں وقت ضائع کئے بغیر اس کی فوری مرمت کروائیں اور رسائو کی جگہ سے کھڑے ہونے والے پانی کو فوری طور پر صاف کر وادیاجائے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے ،تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جاسکے،انہوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کو بھی ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے جو ایسے مقامات کی نگرانی کرے اور جہاں بھی پانی جمع ہو نے کا امکان ہو اس کے تدارک کے لئے عملی اقدامات کرے ‘انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھروں سے شہریوںکی حفاظت میں واٹر بورڈ کے اسٹاف کو بھی بھر پور کر دار ادا کرنا ہے ۔

Tags: