شیرشاہ میںلوٹ مارکرنیوالے ملزم پر عوام کا تشدد- دیگر حادثات میں مزید زخمی

August 24, 2015 5:41 pm0 commentsViews: 17

پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا،کلفٹن پولیس نے اپرگذری سے دو ملزمان گرفتار کرلیے
پریڈی پولیس نے صدرکے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 15افراد کو پکڑ لیا
کراچی( کرائم رپورٹر)شیر شاہ کے علاقے جناح روڈ پر لوٹ مارکرنے والے ملزم نعمان بلوچ کو عوام نے پکٹر کر تشدد کا نشانا بنایا ،پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزم کو عوام کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کیا،جس کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کیا،پولیس کے مطابق ملزم لیاری بہار کالونی کارہائشی ہے۔کلفٹن پولیس نے اپر گزری میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان وسیم اور اعظم کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف مقامات پر تجاوازت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15 افراد کو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کھارادر تھانے میں پاکستانی نژاد برطانوی طالبعلم پرتشدد
سہیل کو جوڑیابازار سے شناختی کارڈ نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا، رہائی کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی
اہل خانہ نے 35 ہزار دے کر سہیل کو چھڑوایا، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھارادرپولیس کے اہلکاروں نے طالبعلم کو تشد د کا نشانہ بنا کر رشوت وصول کرکے رہا کردیا ،وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیا تو پولیس نے تشد د کرنے والے 6پولیس اہلکاروں خلاف مقدمہ درج کرکے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کھارادر پولیس کے چھ اہلکاروں نے جوڑیابازارسے سہیل نامی نوجوان کو حراست میں لیا جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا جس پر ان پولیس اہلکاروں نے سہیل کو تھانے لیجاکر بہمیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اس اطلاع پر اسکے اہلخانہ تھانے پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے رہائی کیلئے اہلخانہ سے ایک لاکھ روپے طلب کئے تاہم پولیس نے 35ہزار روپے وصول کرکے رہاکردیا ،اہلخانہ نے سہیل کا سول اسپتال میں میڈیکل کروایا اور اعلی افسران سے شکایت کردی ،جس پر وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کاحکم دیا ،جس پر ایس ایچ او اکبرنے تشدد کانشانہ بنانے اور غیر قانونی حبس بیجا میں رکھنے کا مقدمہ میں چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف مدعی سہیل کی مدعیت میں درج کرکے دو اہلکاروں ناصر اور شیراز کو گرفتار کرلیا جبکہ حشمت اللہ سمیت4اہلکارتاحال گرفتار نہیں ہوسکے ،پولیس کا کہنا ہے کہ سہیل احمد برطانیہ میں پڑھتا ہے اور اپنی والدہ کی کافی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے تین ماہ قابل برطانیہ سے اپنے گھرآیا تھا،رات کو والدہ کی دوائی لینے نکلا تھاایس پی قمر زمان کے مطابق 4 دیگر اہلکاروں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

حادثات میں 2بچوں سمیت3افراد ہلاک،سلنڈر پھٹنے سے نوجوان زخمی
ملیرکالابورڈ کے قریب چلتے ٹرک سے لکڑیاںگرنے سے پیچھے آنے والا موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا
نیو کراچی میں چھت سے گر کر پندرہ سالہ لڑکا جاں بحق، سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے کواسپتال پہنچا دیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائدمیں ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں دو بچوںسمیت3افراد جاں بحق اور دوافراد زخمی ہوگئے ۔انڈہ موڑ کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق سعود آبادکے علاقے مین شاہراہ فیصل ملیر کالا بورڈکے قریب لکڑی سے لدے ٹرک نمبرKKZ-194سے لکڑیاں گرگئیں جس سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوارتین افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے45 سالہ شاہداحمدولدرحیم بخش دم توڑ گیا جبکہ دوافراد کو طبی امداد دی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی ملیر بی ایریا کا رہائشی تھا،پولیس نے واقعے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیورسومارمگسی کو گرفتارکرکے ٹرک قبضے میں لیکرمقدمہ درج کرلیا ،واضح رہے کہ شاہراہ فیصل پر ہیوی لوڈ اور لوڈڈ وہیکلز کی آمد و رفت پر پابندی کے باوجود ممنوعہ سڑک پرہیوی لوڈ اور لوڈڈ وہیکلز کا چلنا معمول کی بات ہے جو حادثات میں اضافہ کا سبب بھی بن رہے ہیں۔شاہ لطیف ٹائون کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے14سالہ محمد سلیمان ولد اسحاق جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی مذکورہ علاقے کا رہائشی تھا سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے کچل دیا ،پولیس ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔نیوکراچی صنعتی ایریا کے علاقے بشیر چوک کے قریب گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے پائوں سلپ ہونے کی وجہ نیچے گر کر 15سالہ محمد مصطفی ولدیوسف جاںبحق ہوگیا جسکی لاش عباسی شہید لائی گئی جہاں ڈاکٹروںنے موت کی تصدیق کی تو مشتعل اہلخانہ بغیر کارروائی کے لاش لیکر چلے گئے ۔شاہراہ نورجہاں کے علاقے انڈہ موڑ کے قریب ناصر آٹوز میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دکان میں کام کرنے والا نوجوان زخمی ہوگیا جس کو قریب اسپتال منتقل کیا گیا ،زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Tags: