شہر میں قانونی سائن بورڈز کے خلاف کارروائی میں تیزی

August 24, 2015 5:42 pm0 commentsViews: 24

آئوٹ ڈور میڈیا ایڈورٹائزر نے کمشنر کراچی کو آگاہ کر دیا، صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل
کراچی( سٹی رپورٹر) بلدیہ کراچی محکمہ ایڈ ورٹائزمنٹ(لوکل ٹیکسز) کے کرپٹ افسران نے خلاف ضابطہ سائن بورڈز کیخلاف مہم کو بھی بدعنوانیوں کی نذر کردیا،غیر قانونی بورڈز ہٹانے کی آڑ میں قانونی بورڈز ہٹانے کا سلسلہ زور پکڑ گیا،سندھ آئوٹ ڈور میڈیا ایڈورٹائزرز نے ایڈ منسٹریٹر کے سامنے بدعنوانیوں کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا،بھاری نذرانوں اور شراکت داری سے لگائی گئیں غیر قانونی اور خطرناک سائٹس تاحال موجود،شعیب صدیقی نے چار رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی،سینئر ڈائریکٹر اختر شیخ کا دست راست صدیق سواتی معطل ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر ریموول انچارج کے عہدے پر موجود،ایڈ منسٹریٹر کراچی نے صدیق سواتی کو فوری سیکریٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔آئوٹ ڈور میڈیا ایڈورٹائزرز کے عہدیداروں جس میں سجاد شیرازی،سید صابر علی ودیگر نے گذشتہ دنوں شعیب احمد صدیقی سے ملاقات کر کے تمام صورتحال سے آگاہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکسز اختر شیخ کی مبینہ آشیرباد سے محکمے میں معطل ہونے کے باوجود انچارج ریموول بن کر شہر میں سائن بورڈز ہٹانے والے صدیق سواتی کو ایڈ منسٹریٹر سیکریٹریٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags: